تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 November 2021

پاکستان میں کورونا سے 10 اموات اور 475 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 10 اموات اور 475 کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 728 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 42ہزار577 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 475 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 1.1 فیصد پر آگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 905 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار616 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار094، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار995 اور بلوچستان میں 33 ہزار479 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 689، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا سے 10 اموات اور 475 کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rtE18S
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو