تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 November 2021

ٹی 10 لیگ: چنئی بریوز کی پہلی کامیابی، ناردرن واریئرز کو شکست

ابوظبی: ٹی 10 لیگ کے میچ میں چنئی بریوز نے ناردرن واریئرز کو نویں میچ میں ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بریوز نے ناردرن واریئرز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باآسانی 9ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

راجا پکسے 55 اور محمد شہزاد نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل بریوز کی دعوت پر واریئرز کی ٹیم 108 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، واریئرز نے آخری 6 وکٹیں صڑف 12 رنز کے عوض گنوائیں۔

اپل تھرنگا 32 اور روومین پویل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، چنئی بریوز کے روی بوپارا اور شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل ٹیم ابوظبی نے دکن گلیڈی ایٹرز کوآٹھ رنز سے زیر کیا، گلیڈی ایٹرز 126 رنز کےتعاقب میں آٹھ وکٹوں پر 117 رنزبنا سکے تھے۔

ابوظبی نے پہلے کھیل کرچار وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے، ایونٹ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، تمام میچ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشرکیے جارہے ہیں۔

The post ٹی 10 لیگ: چنئی بریوز کی پہلی کامیابی، ناردرن واریئرز کو شکست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lEQXFB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو