تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 November 2021

امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، ہیلووین کے موقع پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 52 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہیلووین کے موقع پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال امریکی پولیس کی جانب سے ہیلووین تہوار کے موقع پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں ملوث کسی فرد کے گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں میں ان جہگوں پر فائرنگ ہوئی جہاں ہیلووین پارٹی کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اب تک فائرنگ کے واقعات میں 599 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2020 کے دوران فائرنگ سے 611 افراد جبکہ 2019 میں فائرنگ کے واقعات میں 417 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

The post امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k26MoV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو