دبئی: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد خان آفریدی کے درمیان ایک اور دلچسپ رشتہ سامنا آیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ اور شاہد خان پختون قبیلے آفریدی سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں کے خاندانوں میں گہرے مراسم بھی ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوجوان بولر کا مستقبل میں رشتہ مزید قریبی ہوجائے گا۔
شاہین شاہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاہد خان آفریدی کے نمبر ’10‘ اور ’آفریدی‘ نام کی جرسی پہن کر میدان میں اترتے ہیں، حتیٰ کہ وہ وکٹ لینے کے بعد جشن بھی بالکل شاہد آفریدی کی طرح ہی مناتے ہیں۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاندار بولنگ کرنے اور بالخصوص بھارت کے اہم بلے بازوں کو نشانہ بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی عالمی شہرت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے فیس بک پر تصدیق شدہ عوامی اکاؤنٹ پر 21 لاکھ فالورز ہیں لیکن انہوں نے صرف ایک معروف شخصیت شاہد خان آفریدی کو فالو کیا ہوا ہے۔
شاہین شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ کے کور فوٹو پر جو تصویر لگی اُس میں بھی دونوں آفریدی نظر آرہے ہیں۔
The post شاہین شاہ کے اکیس لاکھ فالوورز مگر وہ خود کس واحد فرد کو فالو کررہے ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mFrqww
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box