دبئی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپناچوتھا میچ آج نمیبیا کےخلاف کھیلےگا، فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پروٹیز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر وہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ جیت جاتے ہیں تو ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رہیں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم میں اہم تبدیلی متوقع
جنوبی افریقا نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پروٹیز چار پوائنٹس کے ساتھ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان بمقابلہ نمیبیا
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دوسرے میچ میں قومی ٹیم نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی ٹیم نمبیا کیخلاف پہلی بار ٹی20میچ کھیلےگی۔
مسلسل تین کامیابیوں کےبعدکھلاڑیوں کےحوصلےبلند اور نظریں سیمی فائنل تک رسائی پر مرکوز ہیں، قومی ٹیم نمیبیا کو ہرانے کی صورت میں سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائے گی۔
بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مقابلے میں نسبتاً کمزور ٹیم نمیبیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ اسپنر محمد نواز کو آزمایا جا سکتا ہے، حسن علی کے لیے فی الحال میگا ایونٹ کچھ خاص نہیں رہا اور وہ توقعات کے برعکس خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
The post گرین شرٹس پہلی بار ٹی 20 میں نمیبیا سے مدمقابل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3busLAd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box