تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 4 November 2021

رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ 14 نومبر کو شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں دیکھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 14 نومبر کو شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں دیکھیں گے، رمیز راجہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس 16 نومبر سے شیڈول ہے، اجلاس میں اگلے سرکل 2024 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کا فیصلہ متوقع ہے۔

پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اماراتی بورڈ کے ساتھ کرنے کا خواہش مند ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ کیا ہے جبکہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے میگا ایونٹ کے چوتھے میچ میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا آخری میچ 7 نومبر اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گی۔

The post رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wiCfrV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو