تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 November 2021

امریکا: ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ، 3 طلبہ ہلاک

لانسنگ: امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 3 طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر لانسنگ میں طالبعلم نے اپنے ہی اسکول میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لانسنگ کے آکسفورڈ اسکول میں پیش آیا،ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے، پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور اس کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی۔خیال رہے کہ امریکا میں حالیہ عرصے میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

رواں سال مارچ میں امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے۔

امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

The post امریکا: ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ، 3 طلبہ ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Eb5lwp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو