تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 November 2021

کراچی: لٹیرے بے لگام، کمپنی ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوں بے لگام ، دن دہاڑے کمپنی کے ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں مسلح موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور کےنہ رکنےپر ڈاکوؤں نےگاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کمپنی کے کیشیئر سے 85 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پرپولیس نےجائےواردات پہنچ کرجائزہ لیا اور مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈاکوں بے لگام ہوچکے، روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہورہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

ڈاکووں سے کراچی کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے، ہاتھوں میں اسلحہ لئے دندتاتے یہ لٹیرے کہیں بھی واردات کے بعد باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، ستم ظریقی یہ ہے کہ مزاحمت کرنے والے شہریوں کو یہ گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

The post کراچی: لٹیرے بے لگام، کمپنی ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Eihtfe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو