ریاض: سعودی عرب میں شادی ہال کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں اسکول تعطیلات کے ساتھ ہی شادی ہالز کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران شادی ہالز کے کرائے 15 ہزار ریال سے 80 ہزار ریال تک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب میں شادی ہال میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی شہری ممدوح العمیری کا کہنا ہے کہ اسکول تعطیلات کے دوران شادی ہالز کی بکنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران شادی کی زیادہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں تاکہ تعطیلات سے بچوں کو بھی فائدہ ہو اور وہ کورس ورک سے آزاد ہوکر شادیوں میں شرکت کرسکیں۔
ممدوح نے کہا کورونا کے باعث شادی ہالز کو سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا، اب ہالز مکمل گنجائش کے ساتھ استعمال کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی مکمل ویکسینیشن والوں کو شادی ہالز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
The post سعودی عرب سے اہم خبر! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cVE0ST
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box