ریاض: سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر مقامی اور غیرملکیوں کے لیے نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ابشر پلیٹ فارم پر جلد ایک اور سہولت کا اضافہ کیا جائے گا جسے (ابشر بالتمیز) کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابشر بالتمیز سہولت پلیٹ فارم کی دیگر سہولتوں کا حصہ بنے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اس ایپ پر نگرانی کی جاتی ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے آجر اور اجیر کے معاملات باآسانی آن لائن حل کیے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو نئی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔
مملکت کی وزارت داخلہ نے (ابشر بالتمیز) متعارف کرانے کی بات کی ہے لیکن یہ سہولت کیا ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
The post سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے نئی خوشخبری کی امید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31n6xyk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box