تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 November 2021

ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا 5 ماہ میں ٹیکس محصولات 37 فیصد بڑھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبر میں 35 فیصد زائد محصولات اکٹھے کرنے پر ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گزشتہ سال کےمقابلےمیں5ماہ میں ٹیکس محصولات37فیصدبڑھیں۔

خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کےپہلے5 ماہ میں36.5 فیصد زائدٹیکس وصولیاں کیں ، رواں سال پہلے 5ماہ میں2314ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ 5 ماہ میں2016ارب کی ٹیکس وصولیاں کاہدف رکھا تھا۔

ایف بی آر نے رواں سال پہلے5ماہ میں ہدف سے298ارب کی زائدٹیکس وصولیاں کیں ، گزشتہ سال پہلے 5 ماہ میں1695ارب ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 36.5 فیصد زائد رہیں، نومبر میں470ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ایف بی آرکا نومبر میں 408 ارب کی ٹیکس وصولیاں کا ہدف تھا۔

ایف بی آر نےنومبرمیں ہدف سے62ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں348ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

The post ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rpuT5a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو