کویت سٹی: کویت نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا جاری کرنے کے لیے نئی شرائط طے کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے مقرر کردہ تنخواہ کی شرائط کی بنیاد پر وزٹ ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیملی ویزے کے لیے 500 دینار تنخواہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ویزا صرف ویکسین لگوانے والوں کے لیے جاری کیے جائیں گے بشرطیکہ انہیں کویت میں منظور شدہ ویکسین لگائی گئی ہو، جن میں فائزرکی 2 ڈوز، آسٹرازینیکاکی 2 خوراکیں، ماڈرنا کی بھی دو خوراکیں اور جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک شامل ہو۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ویزا صرف درخواست دہندگان کے شریک حیات کو جاری کیا جائے گا، 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو یا تو فیملی (انحصار) ویزا جاری کیا جائے گا یا محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ تنخواہ کی شرائط کی بنیاد پر وزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کویت کا ‘ بوسٹر ڈوز ‘ سے متعلق بڑا فیصلہ
اس کے علاوہ کمرشل وزٹ ویزا، گورنمنٹ ویزے اور الیکٹرانک ویزا جاری کیے جائیں گے جس میں بیرون ملک کویت کے سفارت خانے اور 53 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے شامل ہیں، مخصوص پیشے رکھنے والے (جی سی سی) خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے بھی ویزوں کا اجرا شروع کیا گیا ہے۔
پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے اتھارٹی کی الیکٹرانک سروسز آن لائن یا ایپ کے ذریعے وزٹ ویزوں اور ورک پرمٹ کے اجراء کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جبکہ غیر ملکیوں کے کویت آمد پر وزٹ ویزا بتدریج صحت کے حکام اور سول ایوی ایشن کے ساتھ مل کر جاری کیے جائیں گے۔
The post غیر ملکیوں کے لئے بڑی خوشخبری، کویت کا اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mEDcHR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box