جنوبی افریقا میں کویڈیو 19 کی مختلف اقسام کی جانچ کرنے والے اولین ماہرین میں شامل ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اومیکرون قسم کی علامات انتہائی ہلکی ہوتی ہیں۔
خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انجیلیکو کوٹیزی نے بتایا کہ حال ہی میں اومیکرون قسم کے کئی کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد میں اس قسم کی علامات انتہائی ہلکی تھیں اور اس کا گھر پر علاج بھی ممکن ہے۔
کورونا کی نئی قسم کے بعد پابندیاں، مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
جنوبی افریقی میڈیکل ایسوسی ایشن کی چیئر نے کہا کہ 18 نومبر کو ان کے کلینک میں 7 ایسے مریض آئے جن میں کوویڈ 19 کی خطرناک ویرینٹ ڈیلٹا کی مختلف علامات تھیں اور یہ علامات انتہائی ہلکی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ مریضوں نے سر درد اور انتہائی تھکاوٹ والے جسم کی شکایت کی لہذا ابتدائی طور پر ہم ان علامات کو ایک عام سے وائرل انفیکیشن سمجھے کیونکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا وبا میں کمی آئی تھی تو یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کا لیبارٹری تجزیہ کیا جائے۔
ڈاکٹر کے مطابق جب ٹیسٹ کروائے گئے تو مریض سمیت اہل خانہ کورونا سے متاثر پائے گئے، اسی دن اور مریض آئے جن کی حالت تقریباً ایک جیسی تھی تو اندازہ ہوا کہ کچھ تو نیا ہو رہا ہے لیکن ان صحت ایسی نہیں تھی کہ اسپتال داخل کروایا جائے یا کسی سرجری کی ضرورت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اومیکرون سے متاثرہ مریضوں میں نصف غیر ویکسین شدہ تھے اور یہ قسم 40 یا اس سے کم عمر والے افراد میں پائی گئی ہے، متاثرہ مریضوں میں سب سے زیادہ شکایات سر اور جسم میں درد کے ساتھ ساتھ انتہائی تھکاوٹ کی ہیں۔
The post کورونا کی نئی قسم کی علامات اور مریض کیا شکایت کررہے ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o1a1iG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box