
چٹاگانگ: بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت لیا ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، ،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہے۔
پاکستان کی جانب سے بائیس سالہ عبداللہ شفیق آج ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔
سعودشکیل، امام الحق، سرفرازاحمد، محمد نواز، زاہدمحمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
The post چٹاکانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HS1dDD
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box