تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 28 November 2021

دل دہلا دینے والا واقعہ: چلتی ٹرین سے بچہ باہر جا گِرا

کراچی سے پشاور جانے والی تیز رفتار ٹرین سے بچہ باہر جا گرا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ سکھر کے قریب پنوعاقل میں پیش آیا جہاں پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ‏کھڑکی سے بچہ باہر گرِ گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بچہ کھڑکی سے بندھے جھولے میں سو رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث راڈ نہ ‏ہونے کی وجہ سے وہ باہر جا گرا۔

ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا گیا اور فوری طور پر بچے کی تلاش شروع کر دی گئی اور 2 گھنٹے کی ‏مسلسل جدوجہد کے بعد بچہ زخمی حالت میں ملا۔

پانچ سالہ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد کے بعد اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

The post دل دہلا دینے والا واقعہ: چلتی ٹرین سے بچہ باہر جا گِرا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3E1iIyV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو