لندن: برطانیہ نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر ملک بھر میں کرونا پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فیس ماسک استعمال کرنے اور محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔اب برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے ملک بھر میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ اومی کرون خطرات کے پیش نظر لگائی جانے والی نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا، جس کے بعد عوامی ٹرانسپورٹ میں ماسک لازمی ہوگا جبکہ دکانوں اور شاپنگ مالز میں بھی ماسک لگانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں اومی کرون پھیلنے کا خدشہ
یہ بھی پڑھیں: کرونا کی نئی قسم کے کیسز کی تصدیق کے بعد برطانیہ کا سفری پابندیوں کا اعلان
وزارتِ صحت نے ریسٹورنٹس کو فی الحال فیس ماسک سے مستشنیٰ قرار دیا اور کرسمس کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کرنے کا بھی اشادہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کا ایئرپورٹ پر کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں رپورٹ آنے تک قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم کے باعث برطانیہ 10 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں لگا چکا ہے۔برطانوی سیکریٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ منگل سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
The post کرونا کی نئی قسم کے پیش نظر برطانیہ میں دوبارہ پابندیاں عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lgkSDF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box