ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کی جانب سے اہم وضاحت جاری کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ خروج وعودہ پر جانے والے میرے ورکر نے واپس آنے سے انکار کردیا ہے، کیا حالیہ دنوں ادا کی گئی اقامہ فیس واپس ہوسکتی ہے؟۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ سرکاری ادارے کی خدمات حاصل کرنے کے بعد جمع شدہ فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے، اقامہ کی تجدید کے لیے ادا کی گئی فیس کے مقابل اقامہ تجدید کیا جاتا ہے۔
‘فیس اس وقت تک واپس لی جاسکتی ہے جب تک ادا کی گئی فیس کے مقابل خدمت حاصل نہ کی گئی ہو’۔
خیال رہے کہ سعودی اقامہ کی تجدید کے لیے جمع کی گئی فیس اس وقت تک جوازات کے اکاونٹ میں منتقل نہیں ہوتی جب تک مطلوبہ خدمت حاصل نہ کی گئی ہو۔
جبکہ سروس حاصل کرلینے یعنی اقامہ کی تجدید کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیس واپس نہیں لوٹائی جاسکتی کیونکہ وہ جوازات کے اکاونٹ میں منتقل ہو جاتی ہے، اس طرح رقم واپس لینے کا کوئی راستہ نہیں رہتا۔
The post سعودی عرب واپسی سے انکار! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rdV6Ur
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box