تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 November 2021

کوئٹہ میں کمسن بچی مبینہ زیادتی کا شکار

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں 9 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں 9 سالہ بچی مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا شکار ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کی رہائشی 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے جس پربچی کی شناخت کرنے پر ملزم کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل کرانے پر تشدد اور جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس مزید کارروائی اور تفتیش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر میں 2 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ چند ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 2 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی 5 روز قبل اس وقت لاپتا ہوئی تھی جب اہلخانہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

The post کوئٹہ میں کمسن بچی مبینہ زیادتی کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3I9wAKc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو