تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 November 2021

پاکستانی باکسر محمد وسیم کا بڑا اعلان

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وطن کی خاطر ایک مرتبہ پھر اولمپک فائٹ لڑنے کا اعلان کردیا۔

کولمبیا کے فائٹر رابر بریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم کی جانب سے یہ اعلان اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘باؤنسر’ میں کیا گیا۔

محمد وسیم نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ نمبر بنوایا اور اب اولمپک میں میڈل بھی دلوائیں گے۔

پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر پھر سے اولمپک فائٹ لڑنے کو تیار ہوں، ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کے بعد اولمپک کی تیاری کروں گا۔

خیال رہے کہ محمد وسیم کو ورلڈ بیلٹ فائٹ میں آنکھ پر زخم آیا تھا جس کے بعد محمد وسیم کو 21 ٹانکے لگے۔

محمد وسیم ایک ساتھ دو فائٹ جیتنے والے پہلے باکسر بن گئے

محمد وسیم ایک ساتھ دو فائٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، باکسر کا تفصیلی انٹرویو ہفتے کی شام ساڑھے 5 بجے اے آر وائی پر نشر ہوگا۔

The post پاکستانی باکسر محمد وسیم کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3E5pUu2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو