تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 3 November 2021

اسمارٹ فون کی بیٹری زیادہ عرصے تک چلانے کا آسان طریقہ

اسمارٹ فون کو جلدی چارج کرنے کے لیے مختلف واٹ کے چارجر دستیاب ہوتے ہیں جو بیٹری کو جلدی چارج کردیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیٹری کو لمبے عرصے تک کس طرح چلایا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فون کی بیٹری کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کے لیے درج ذیل طریقوں پر عمل کیا جائے تو بیٹری خراب ہونے سے بچ سکتی ہے۔

موبائل فون کا چارجر بیٹری کو سو فیصد چارج ہونے کے بعد بھی چارجر خود کار طریقے سے بند نہیں ہوتا بلکہ اس کا عمل جاری رہتا ہے اگر چارجر کو نہ نکالا گیا تو اس سے بیٹری متاثر ہوتی ہے۔

موبائل چارجنگ کے لیے غیر معیاری چارجر استعمال نہ کیا جائے کیونکہ غیر معیاری چارجر کے ایمپیئرز موبائل کی بیٹری کے حساب سے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ موبائل کو گنجائش سے زیادہ وولٹیج دیتے ہیں جو بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: منٹوں میں اسمارٹ فون چارج کریں، نیا چارجر متعارف

جب موبائل فون کو ایروپلین موڈ پر رکھ کر چارجنگ کی جاتی ہے تو اس صورت میں موبائل کی دیگر ایپلی کیشن جن میں وائی فائی، بلیو ٹوتھ وغیرہ آف ہوجاتے ہیں اور موبائل کی انرجی خرچ نہیں ہوتی جس سے موبائل جلد چارج ہوجاتا ہے۔

بعض اسمارٹ فون صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ بیٹری گرم ہونے پر استعمال کرنے سے موبائل فون کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس بارے میں نا صرف گرم بلکہ زیادہ ٹھنڈا ہونے پر بھی بیٹری متاثر ہوسکتی ہے جبکہ کمرے کا درجہ حرارت بیٹری کے لیے مثالی ہوتا ہے۔

اسمارٹ فونز میں جو بیٹریاں استعمال کی جا رہی ہیں وہ نکل میٹل ہائیڈرائیڈ ہیں جبکہ اس سے قبل موبائل فونز میں لیتھیم بیٹری استعمال کی جاتی تھیں، اس لیے موبائل کو آف کرنے سے بیٹری کی عمر نہیں بڑھائی جا سکتی۔

The post اسمارٹ فون کی بیٹری زیادہ عرصے تک چلانے کا آسان طریقہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GNrVNj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو