کراچی : شہر قائد میں صبح سویرے دھند چھائی رہی، کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب حدِ نگاہ 2 کلومیٹر رہی جس کے سبب گاڑی ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں آج موسم خشک رہے گا، شہر میں آج صبح سے دھند کا راج ہے، ایئر پورٹ کے اطراف حد نگاہ دو کلومیٹر تک ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تین کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
کراچی میں آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری رہے گا، دن میں ہوا پندرہ سے بیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
The post کراچی میں دھند کا راج، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k4W5BI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box