ریاض: سعودی محکمہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے وضاحت پیش کی ہے کہ ٹریفک حادثات کے باعث ملنے والے معاوضے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں ہے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر افواہ گردش کررہی ہے کہ مملکت میں ٹریفک حادثات سے متاثرین کو ملنے والے معاوضے پر انشورنس کمپنیاں 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لے رہی ہیں۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوے غلط ہیں، انشورنس کمپنیوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی عرب میں کئی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ آخر انشورنس کمپنیاں ٹریفک حادثات سے متاثرین کے معاوضے پر 15 فیصد ٹیکس کس بنیاد پروصول کررہی ہیں۔
متعلقہ ادارے نے وضاحت پیش کی کہ ایسا نہیں ہورہا، معاوضہ خریدوفروخت کے دائرے میں نہیں آتا اور معاوضے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔
‘اگر ٹریفک حادثے سے متاثرہ کسی شخص سے انشورنس کمپنی معاوضے پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس حاصل کر رہی ہو تو ایسی صورت میں اس کے خلاف شکایت کی جا سکتی ہے’۔
The post سعودی عرب: گاڑیوں کے حوالے سے نئی وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/315lXr3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box