تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 4 November 2021

پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔غلام محمود ڈوگر کی ‏جگہ فیاض دیو کو سی سی پی اولاہور اور احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔

شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور غلام محمود ڈوگر کوایڈیشنل آئی جی لاجسٹک ‏مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی شاہدحنیف کو پراونشل ہائی وےپولیس کا سربراہ لگا دیاگیا۔ منیر احمد شیخ ڈی آئی جی پولیس ‏وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور، اشفاق احمد آرپی اور اولپنڈی، بلال ظفرشیخ ڈی پی او حافظ آباد تعینات ‏کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی حافظ آباد محمدمعصوم کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکےاحکامات جاری کیے گئے ‏ہیں۔

کیپٹن(ر) بلال افتخارکوڈی پی اوچنیوٹ لگا دیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیرکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ ‏کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عمر سعید ملک کوڈی پی او سیالکوٹ لگایا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر کے ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ‏ہے۔ مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور، محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور، ڈی پی اوقصور عمران ‏کشور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

کیپٹن(ر)منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب جب کہ سیدندیم عباس ڈی پی اوخانیوال،علی وسیم ڈی پی او ‏ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔

The post پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k2zLsA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو