کوپن ہیگن : ڈنمارک حکام نے روسی تحقیقی جہاز این ٹی ایس (ایکاڈمک لوفے) کو سکیگن بندرگاہ پر زبردستی روک لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع سفارت خانے کو روسی اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ ڈنمارک نے روسی تحقیقاتی جہاز کو زبردستی روک لیا ہے۔
ڈنمارک حکام نے جہاز کے کاغذات بھی قبضے میں لے لیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کو اس وقت روکا جب وہ ایندھن بھر رہا تھا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ بحری جہاز آر/وی ایکاڈیمک کو سابقہ سرگرمیوں سے متعلق کسی تیسرے فریق کے دعوے کی بنیاد پر روکا گیا ہے۔
The post ڈنمارک نے روسی بحری جہاز روک لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o1gPvo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box