اسلام آباد : میر شکیل الرحمان نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے لیے ہم نےجدوجہد کی اوران گنت مصائب کاشکار ہوئے، اللہ موقع دے اپنے بہادر ججوں کےساتھ آزادعدلیہ کی خدمت کرتےرہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا شمیم، میر شکیل الرحمان ، انصارعباسی،عامر غوری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی ، میر شکیل الرحمان نےتوہین عدالت شوکازنوٹس کاجواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
جس میں انھوں نے کہا ہے کہ میں میر شکیل الرحمان، ایڈیٹر انچیف عاجز انسان اور قانون کاپابندشہری ہوں، ہمیشہ آئین کی بالادستی ،عدلیہ اور معزز ججوں کی آزادی کےلیے بھرپور جدوجہد کی۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ اس طرز عمل کی وجہ سے گروپ کو مختلف حکومتوں کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا، مجھے ناصرف اربوں کانقصان اٹھانا پڑا بلکہ مختلف مقدمات کابھی سامنا کرناپڑا۔
میرشکیل الرحمان نے تحریری جواب میں کہا کہ عدالت نے خود ہی توہین عدالت کارروائی شروع کی، میں اور میرے دوسرے ساتھی فی الحال کسی وکیل سےکام نہیں لے رہے ، ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے، ہمارا عدلیہ پر غیر متزلزل یقین ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ عدالت کے لیے ہم نےجدوجہد کی اوران گنت مصائب کاشکار ہوئے، اللہ موقع دے اپنے بہادر ججوں کےساتھ آزادعدلیہ کی خدمت کرتےرہیں۔
میرشکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ بطورچیف ایڈیٹرمیں عام طورپرمعاملات کو مائیکرو مینیج نہیں کرتا، جہاں تک زیر بحث خبر کاتعلق ہے میراوہی نقطہ نظر ہے جو ایڈیٹرکا ہے، زیر بحث خبر کو جی بی کے سابق چیف جج کے بیان حلفی کے تناظر میں سمجھتا ہوں۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق جج کےالزامات پر توہین عدالت کیس میں رانا شمیم ، میرشکیل الرحمان ،انصار عباسی سمیت دی نیوز کے ایڈیٹر عامر غوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
The post میر شکیل الرحمان نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31j2P8U
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box