بھارت میں کتے پر ظلم و ستم ڈھاتے انسان پر گائے نے حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک دوسرے سے ربط و تعلق، آشنائی، نسبت و سروکار، انسیت اور لگائو اور اسی فطری جذبے اور ضرورت کے تحت آپس میں میل جول کو ہم دوستی کا نام دے سکتے ہیں اور اس دوستی کی نئی مثال گائے نے قائم کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کی ہے جہاں ایک شخص کتے کو گلے سے پکڑ کر شدید اذیت دے رہا ہے، اور کتا درد کی شدت پر چیخ رہا ہے لیکن پتھر دل انسان پر کوئی اثر نہیں ہورہا۔
اسی اثنا میں ایک گائے دوڑتی ہوئی آئی بھارتی شہری پر حملہ کرکے کتے کو نجات دلائی اور بھارتی شہری کو زمین پر دے مارا۔
Karma pic.twitter.com/AzduZTqXH6
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) October 31, 2021
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک 1 اعشاریہ 29 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ لاکھوں صارفین ویڈیو میں نظر آنے والے شخص پر شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
The post گائے کی کتے کو ظالم انسان سے بچانے کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bwwHAw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box