تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 November 2021

کیا ہوائی سفر پر پابندی لگ جائے گی؟ گرین پیس کا بڑا مطالبہ

گرین پیس تنظیم نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کےلیے کم فاصلوں کے سفر کیلئے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلیے مختلف مہمات چلانے والی تنظیم گرین پیس نے ٹرین کے سفر کو ماحول دوست قرار دیا ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے اور ٹرین سے سفر کیا جائے۔

یہ مطالبہ ایک تحقیق کے بعد کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرین کا سفر ماحول دوست ہے، ٹرین سے سفر کی بدولت ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

گرین پیس کا کہنا ہے کہ کم فاصلوں کی پروازیں بند کرکے سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کو روکا جاسکتا ہے۔

The post کیا ہوائی سفر پر پابندی لگ جائے گی؟ گرین پیس کا بڑا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZI5Kqy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو