کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار رہنے کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت برقرار رہی اور کسی ردوبدل کے بعد 1794 پر بند ہوئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 228 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں بتاریخ تیس نومبر 2021 بروز منگل سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام کی قیمت 1028 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 5 ہزار 110 روپے تک پہنچ گئی۔
آج بتاریخ 30 نومبر 2021 کے ریٹ
فی تولہ قیمت: -/ 122,600روپے
دس گرام قیمت: -/ 105,110 روپے
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1460 اور دس گرام کی قیمت 1251 روپے اکھتر پیسے پر برقرار رہی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔
The post سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3D3cAoR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box