تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ہر کسی کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ سچا ہے وزیراعظم کو بتایا ہے ہر کوئی سچا نہیں ہوتا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس قیوم کی آڈیو آئی جس نے فیصلے کرائے آج بھی سیاست میں ہیں بےنظیرکیخلاف ن لیگ نےکیاکچھ نہیں کیاکوئی جواب نہیں پوچھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سزا ہوئی وہ بیرون ملک چلےگئے ن لیگ سامنے ہے عدلیہ پر تنقید اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی وہ ن لیگ تھی یہ وہ لوگ ہیں جنہیں وقت ضرورت کےتحت استعمال کیا جاتا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف کی جب میڈیکل رپورٹ آئی تو کابینہ میں کہایہ جعلی ہیں کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ نوازشریف کےجانےکےحق میں تھے لیکن میں نے اور فوادچوہدری نے نوازشریف کےجانےکی مخالفت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کی زندگی کی ذمہ داری اٹھا سکتا ہے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی بات آئی تو کھل کرمخالفت کی میں نےکہا کہ ایئرپورٹ پر چلا جاؤں مریم نواز کو نہ جانےدیں۔
The post ’عمران خان ہر کسی کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ سچا ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o5FU9W
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box