کراچی کے علاقے جمالی پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جمالی پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، دونوں نوجوان غازی گوٹھ کے رہائشی اور رنگ روغن کا کام کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 25 سالہ ممتاز اور 22 سالہ سلمان علی کے ناموں سے ہوئی، ممتاز کی ڈیڑھ سال پہلے جبکہ سلمان کی 4 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والے نوجوانوں کے پاس نئی 125 موٹر سائیکل تھی۔
فائرنگ سے محفوظ رہنے والے تیسرے نوجوان عبدالرشید نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر رنگ کا کام مکمل کرکے واپس آرہے تھے، 2 موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان نے گھیرلیا اور اسلحہ نکال لیا۔
عینی شاہد عبدالرشید نے بتایا کہ موٹر سائیکل سائیڈ پر روک رہے تھے ڈاکو سمجھے کہ ہم فرار ہورہے ہیں، قریبی ہوٹل کے پاس پہنچ کر موٹر سائیکل روکی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
نوجوان نے بتایا کہ لوگوں سے مدد طلب کی لیکن کوئی مدد کو نہ آیا اور دو دوست زندگی کی بازی ہار گئے۔
The post کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sLuI4U
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box