لندن : برطانوی ریاست ویلز کے ایک قصبے میں خطرناک گلہری کے وار سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلہری کے وار کا واقعہ ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 افراد کو زخموں کی پرہم پٹی کروانے اسپتال جانا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلہری نے لوگوں کے گھروں، باغیچوں اورپچھلے حصوں میں گھس کربچوں اورپالتوجانوروں پربھی حملے کئے، گلہری کے کاٹنے کے باعث فلنٹ شائر کے لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو گلہری کو پکڑنے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔
The post گلہری کے وار سے متعدد شہری زخمی، اسپتال منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HlrPvR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box