کراچی: پیر آباد بنارس کے قریب گھر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر کے اوپر سے ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں میں 3 افراد جاں بحق جب کہ پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت شبیر اور یار گل اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مکان کے تنازع پر پیش آیا جب کہ جوہر آباد پولیس کے اہلکار اس معاملے میں کیوں آئے تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب واقعے میں زخمی افتخار شاہ کے بھائی سلمان شاہ کی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا ایک پارٹی سے مکان کا تنازعہ چل رہا ہے، رات گئے ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، مسلح افراد کے ہمراہ دو پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد بھی تھے اور مسلح افراد اسلحے کے زور پر مکان خالی کروانا چاہتے تھے جس کے نتیجے میں تصادم کے دوران فائرنگ سے میرا بھائی زخمی ہوا اور باہر سے آنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
The post کراچی کے ایک گھر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2263716/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box