نوابشاہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیس موبائل بارائیوں کو پروٹوکول دینے کے لیے استعمال ہونے لگی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں پولیس پروٹوکول میں بارات کی آمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل بارات کے پروٹوکول میں استعمال ہورہی ہے جب کہ باراتی پولیس موبائل پر چڑھ کر ڈانس کرتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔
واقعے سے متعلق شہری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی ہے جس میں سندھ پولیس کی موبائل پروٹوکول کےلیے استعمال کی گئی۔
شہری کا کہنا تھا کہ سرکاری پولیس موبائل کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
The post نوابشاہ میں پولیس موبائل کے پروٹوکول میں بارات کی آمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3psO38S
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box