تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 December 2021

بھارتی دارالحکومت میں‌ پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے صرف نئی دہلی کے لیے پیٹرول پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو تیس فیصد سے کم کر کے 19 اعشاریہ چالیس فیصد تک مقرر کردیا۔

ٹیکس کی شرح کم ہونے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 103 روپے 91 پیسے سے 95 روپے 97 پیسے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسائز ڈیوٹی میں پانچ جبکہ ڈیزل پر دس روپے کم کیے تھے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد دہلی انتظامیہ نے قیمتیں کم نہیں کیں تھیں، جس پر سیاسی رہنماؤں اور عوام نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور قیمتیں کم کرنے پر دباؤ ڈالا۔

The post بھارتی دارالحکومت میں‌ پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ed7gAE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو