تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 December 2021

ٹی 10 لیگ: دہلی بلز کے ہاتھوں چنئی بریوز کو 10 وکٹوں سے شکست

ابوظبی: ٹی 10 لیگ کے میچ میں دکن گلیڈی ایٹرزنے بنگلا ٹائیگرز کو 62 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے جانے والے 141 رنز کے تعاقب میں بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم 78 رنز پر ہمت ہار گئی۔

ٹام کوہلر کیڈمور نے ٹی 10 لیگ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی، انہوں نے 39 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔


وندو ہسارنگا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دو اوورز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل دکن گلیڈی ایٹرز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے، ٹام کوہلر 96 اور آندرے رسل نے 26 رنز اسکور کیے تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 128 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

دکن گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

دہلی بلز کے ہاتھوں چنئی بریوز کو شکست

دوسرے میچ میں دہلی بلز نے چنئی بریوز کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

چنئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز بنائے، دہلی نے 81 رنز کا ہدف پانچویں اوورز میں مکمل کرلیا، رحمان اللہ گرباز نے صرف 14 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

The post ٹی 10 لیگ: دہلی بلز کے ہاتھوں چنئی بریوز کو 10 وکٹوں سے شکست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xLqKtO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو