مبئی: بالی ووڈ اور اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہنے والی ثنا خان نے اپنے خاوند مفتی انس کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کے لیے جہاز میں روانگی اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد کی تصاویر شیئر کیں۔
ثنا خان نے جہاز میں مفتی انس کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمرہ، کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب خانہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی‘۔ ثنا خان نے اس کو زندگی کا سب سے خوب صورت سفر قرار دیا۔
View this post on Instagram
علاوہ ازیں سابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور مفتی انس کو ایک عرب شہری ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد معلومات فراہم کررہا تھا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت کی جانب حال ہی میں بھارت، پاکستان سمیت مختلف ممالک پر عائد سفری اور عمرہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
The post ثنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33Icy9H
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box