نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر پاک بھارت سرحد کے قریب سواد سیری گاؤں میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا ہلاک ہوگئے۔
طیارہ سام پولیس اسٹیشن کے تحت ڈیزرٹ نیشنل پارک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، مقامی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوا۔
This evening, around 8:30 pm, a MiG-21 aircraft of IAF met with a flying accident in the western sector during a training sortie. Further details are awaited.
An inquiry is being ordered.— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 24, 2021
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔
The post بھارتی فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EqSHst
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box