اسلام آباد : آرمی چیف جنرل باجوہ نے کورونا وبا میں میڈیکل کمیونٹی کے صف اول کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملہ ہمارے ہیروز ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کیریئر میں اہم سنگ میل حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔
آرمی چیف نے آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور میڈلز سے نوازا، اس موقع پر آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا۔
آرمی چیف نے کالج کے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے حوالے سےکردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملہ ہمارے ہیروز ہیں۔
جنرل باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیلنجز کے باجود کرونا میں ڈاکٹرز اور عملے نے عوام کی خدمت کی اور دن رات کام کیا، قوم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں اور آرمی میڈیکل کور کی قومی ہیلتھ کیئر سسٹم میں اہم خدمات ہیں۔
The post عوام کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32La5eg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box