نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے ضمانت دینے والے شہبازشریف کے خلاف حکومت نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت شہبازشریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور حکومت کی جانب سے موقف اپنایا جائے گا کہ شہباز شریف نےنوازشریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے وطن واپس نہ آنے پر شہبازشریف کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔
شہبازشریف کی نوازشریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر منظرعام پر
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نواز شریف کی ضمانت کیلئے لکھی جانے والی تحریر میں کہا تھا کہ نوازشریف کو صحتیاب ہونے پر واپس پاکستان لانے کی سہولت فراہم کروں گا صحت مند ہونے کے باوجود نوازشریف واپس نہ آئے تو حکومت کوفزیشن سے تصدیق کا اختیار ہوگا۔
عدالت میں نوازشریف کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرایا گیاتھا، شہبازشریف کی جانب سے ضمانت نوازشریف کے بیان حلفی پر دی گئی۔
نوازشریف نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ 4 ہفتےیاڈاکٹرکی جلدتصدیق کےبعدپاکستان واپس آنےکاپابندرہوں گا، پہلےبھی ہم انصاف کے لیے تعاون کرتے رہے اب بھی کریں گے۔
خیال رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لائیں کیونکہ وہ ان کے ضمانتی ہیں۔
یاد رہے حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔
The post حکومت کا شہبازشریف کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FI9usA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box