تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 December 2021

’جب لوگ تمہارے خلاف بولنے لگیں‘۔۔۔۔۔ ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مزاحیہ انداز میں لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نفرت کرنے والے صرف یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ صحیح سمت میں جارہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو کوئی کہتا ہے کہ ’آپ کے خلاف کافی کچھ لکھا جارہا ہے۔‘ اس پر ژالے لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میرے گاؤں میں کہاوت ہے، جب لوگ تمہارے خلاف بولنے لگیں سمجھ لو ترقی کررہے ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو اکثر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ژالے سرحدی نے گزشتہ دنوں بھی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ’نیکی کر اسٹیٹس پر ڈال۔‘

ویڈیو میں ژالے کہہ رہی ہیں کہ ’پہلے نیکی کرکے دریا میں ڈالتے تھے اب اسٹیٹس پر ڈالتے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

The post ’جب لوگ تمہارے خلاف بولنے لگیں‘۔۔۔۔۔ ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3px7uxA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو