پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ہانیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’ہالا‘ لکھا اور ’میرے ہمسفر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، گزشتہ روز ڈرامے کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید مرکزی کردار نبھا رہا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، زویا ناصر، عمر شہزاد، ثمینہ احمد اور وسیم عباس شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی مصنفہ سائرہ رضا ہیں۔
’میرے ہمسفر‘ کے پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ ڈرامے میں فرحان سعید کی والدہ کا کردار نبھانے والی صبا حمید، ہانیہ عامر کے خلاف ہوتی ہیں۔
صبا حمید کہتی ہیں کہ ’اپنے ہاتھ پر بیٹھی مکھی برداشت نہ کرنے والا شخص آنکھوں دیکھی مکھی نگلنے کی تیاری کررہا ہے، دنیا کیا کہے گی؟ اس پر اداکار کہتے ہیں کہ دنیا بعد میں کہے گی پہل تو آپ نے کردی ہے۔‘
اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ڈرامے کے ٹیزر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ڈرامے کے گانے کے بول ’یہ عشق تم نہ کرنا‘ لکھے۔
The post ’میرے ہمسفر‘ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام تصاویر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30Upfxk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box