تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 December 2021

ریسٹورنٹ نے ٹیبل کرسی کی جگہ ورزش والی سائیکل نصب کردی

معروف فاسٹ فوڈ کمپنی نے چین میں کھولی گئی برانچز نے معمولی ٹیبل کرسی کی جگہ اسٹیشنری بائیکس رکھ دی تاکہ گاہک کھانا کھاتے وقت صحت کا بھی خیال رکھ سکیں۔

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے ریسٹورنٹ میں ورزش کرنے والی بائیکس رکھی ہیں جس پر بیٹھ کر لوگ کھانا بھی کھاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ورزش بھی کرسکتے ہیں۔

ریسٹورنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں موجود کسٹمرز کھانا کھاتے وقت ورزش بھی کررہے ہیں۔

ری سائیکل پلاسٹک سے بنائی گئی یہ بائیکس نہ صرف اضافی کیلوریز کو جلانے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے بلکہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فون کو ری چارج کرنے لیے بائیکس چلانے سے پیدا شدہ بجلی بھی دستیاب ہوجاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکڈونلڈ نے گوانگ ڈونگ اور شنگھائی کے دو ریسٹورنٹس میں ایسی دس گرین چارجنگ بائیکس لگائی گئی ہیں۔

The post ریسٹورنٹ نے ٹیبل کرسی کی جگہ ورزش والی سائیکل نصب کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ewi9lN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو