اسلام آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے سینیٹ کے افسر کو معطل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے سینیٹ آفیسر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر صدیق کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خاتون نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم کے باہر دکھایا گیا تھا، خاتون ویڈیو دکھانے کا بولتی رہیں تاہم وہ فرار ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بھی نوٹس لیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین سے رابطہ بھی کیا ہے۔
خاتون کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا تھا کہ اے ٹی ایم پرآئی، ایک شخص نے ویڈیوبنانا شروع کردی، ویڈیو بنانے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ویڈیو کیوں بنا رہا ہے؟ ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کرویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڑ لگا دی۔
The post اسلام آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا سینیٹ افسر معطل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3H4ZB8l
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box