کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے جہاز نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو پکڑ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملکی اقتصادی زون میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی لانچ قبضے میں لے لیا جس میں 7 ہندوستانی ماہی گیر سوار تھے، کشتی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔
پی ایم ایس اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ملک کے خصوصی اقتصادی زون میں باقاعدگی سے گشت کرتی ہے تاکہ اپنے ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ اس امر کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ کوئی غیرقانونی شکار نہ کرے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستانی ای ای زیڈ کے اندر شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو پہلے مشاہدے کے بعد متنبہ کیا۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی لانچ کے عملے کو خبردار کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں آیا اور انہوں نے شکار جاری رکھا جس پر ہمیں ایکشن لینا پڑا، پی ایم ایس اے کے جہاز نے کامیابی سے بھارتی کشتی کا پیچھا کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
The post پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2277960/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box