تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 27 January 2022

اسلام آباد ایئرپورٹ: منی لانڈرنگ میں ملوث ایوی ایشن اہلکار گرفتار

ANF

کراچی: اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی اےاے کے فائراسسٹنٹ سے 1کروڑ 72 لاکھ مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ برآمد کرنسی میں70ہزار یورو، 56ہزار 500سعودی ریال شامل ہیں جب کہ 8 ہزار یواےای درہم بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے2 مسافروں کا ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کرایا تو اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اہلکار دبئی جانےوالےمسافروں کوغیرملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا۔

گل نوازعباسی سی اےاے کاکنٹریکٹ ملازم ہےجسےمعطل کر دیا گیا ہے۔ ملزم نےمجرمان کی سہولت کاری کیلئے سروس پاس کاغلط استعمال کیا ملزم غیرقانونی سرگرمی میں ملوث تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G3ANN7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو