حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تالاب نمبر تین میں 15 سالہ لڑکی پستول لے کر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بنانے کے دوران چھوٹے بھائی سے اتفاقیہ گولی چل گئی، جو سیدھی اُس کے سر میں جاکر لگی۔
ایس ایچ او تھانہ پھلیلی سید نثار شاہ کے مطابق انعم کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے مقتولہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔
The post ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران بھائی سے گولی چلنے سے بہن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2277059/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box