اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے سرحدی تجارت شروع کرنے سمیت دیگر معاملات پر اتفاق کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے دورۂ افغانستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کابل کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے افغان وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔
معید یوسف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں دونوں ممالک نے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے عزم پر زور دیا اور کاسا،تاپی اورٹرانس افغان ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی افغان وزیر خارجہ سے نتیجہ خیز ملاقات
پاکستان نے افغانستان کو صحت، تعلیم، بینکنگ، کسٹمز، ریلوے اور ایوی ایشن میں تربیتی تعاون کی پیشکش کی جبکہ دونوں ممالک نے سرحدی تجارت (بارٹر ٹریڈ) شروع کرنے اور سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولتوں کو بڑھانے کے لیے رابطے بڑھانے کے طریقہ کار قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل تھے، دورے کا مقصد افغان قیادت کے ساتھ انسانی ضروریات اور تجاویز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
مشیر قومی سلامتی نے پرتپاک استقبال کرنے پر افغان قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس کو کامیاب دورہ قرار دیا۔
The post پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2278444/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box