تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 26 January 2022

روضہ رسول ﷺ میں نماز کے اجازت نامے پر اہم وضاحت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے روضہ رسول ﷺ میں ادائیگی نماز کے اجازت نامے سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔

وزارت سے پوچھا گیا تھا کہ کوئی شخص نماز کے اجازت نامے میں ترمیم کروا سکتا ہے؟ جس پر وزارت حج و عمرہ نے تسلی بخش جواب دیا ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص روضہ شریف میں نماز کے اجازت نامے میں ترمیم کروانا چاہتا ہے تو اعتمرنا ایپ پر اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

البتہ نماز کا وقت شروع ہونے سے 4 گھنٹے قبل اجازت نامہ منسوخ کروا کر نیا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور نیا اجازت نامہ پرانا اجازت نامہ کا وقت گزرنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔

زائرین ایپس سے مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے جاری کرا سکتے ہیں ، سہولت بیرون ممالک سے پہنچنے والے زائرین کے لیے ہے۔

حکام نے بتایا بیرون ملک سے آئے زائرین قدوم پلیٹ فارم میں اندراج کراسکتے ہیں ، مملکت پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا ایپس سے اجازت نامے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اجازت نامے ویکسی نیشن کے بعد ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rSfbhR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو