ماسکو: سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کی تلوار سے یوٹیوبر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
روس سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ایلیکس برکن نے سائنس فکشن فلم اسٹار وارز کی لائٹ سیبر نامی تلوار کو سمٹنے کے قابل بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔
حال ہی میں ایلیکس نے اسٹار وارز سے متاثر ہوکر فلم میں دکھائی جانے والی لائٹ سیبر کی نقل کی اور ایسی ہی تلوار بنائی ہے جو سمٹ بھی جاتی ہے۔
یوٹیوبر کی ایجاد کردہ قابل گرفت مشین پلازما بلیڈ خارج کرتی ہے جس کی اونچائی 3 فٹ اور اس کا درجہ حرارت 5.072 ڈگری ہے، اس درجہ تپش کی وجہ سے ایلیکس کی تلوار اسٹیل کو کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایلیکس نے کہا کہ میری لائٹ سیبر میں اصل کام الیکٹرو لائزر کا ہے، الیکٹرو لائزر ایسا آلہ ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کی بڑی مقدار کو پیدا کرتا ہے اور گیس کو بغیر کسی پریشر کے منقبض کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایلیکس کا یوٹیوب پر ’ایلیکس لیب‘ کے نام سے ایک چینل ہے جہاں وہ سائنسی تجربات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g1Z6ka
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box