تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 28 January 2022

شائقین کرکٹ کیلئے ری فنڈ کا آپشن کھول دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدیے گئے بارہ سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

10 جنوری کو کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق صرف 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے لیے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل این سی او سی نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے رکھی تھی، جس کی بنیاد پر پی سی بی نے 11 جنوری کو تمام عمر کے افراد کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا۔

ری فنڈ پالیسی:

• بارہ سال سے کم عمر بچوں کےلیے خریدے گئے ٹکٹ مکمل ری فنڈ کیے جائیں گے
• ٹکٹوں کے ری فنڈ کی اس سہولت سے 30 جنوری بروز اتوار کی رات بارہ بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r8cPvW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو